بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی 1983 کی فلم قلی میں ان کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے روی ولیچا نے انکشاف کیا کہ بچپن میں جنسی  زیادتی کا شکار ہوا، جس کے بارے میں وہ کسی کو کچھ بتا بھی نہیں سکے تھے۔
سابق چائلڈ اداکار نے فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چھ ماہ تک تھراپی لینے کے بعد اُن کا ٹراما دور ہوا۔
روی ویلیچا نے بطور چائلڈ ایکٹر تقریباً 300 فلموں میں کام کیا، جو مختلف زبانوں میں بنائی گئی تھیں۔ وہ اکثر امیتابھ بچن کے بچپن کا کردار ادا کیا کرتے تھے۔