پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوش خبری سنا دی۔
حمیرا بانو کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ کو ڈراموں میں خصوصاً ماں کے کرداروں کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔
حمیرا بانو نے حال ہی میں ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی خوب داد سمیٹی، وہ جلد نئے ڈرامے میں محمد احمد اور فہد شیخ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبر دی ہے۔