Entertainment
سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک
پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوش خبری سنا دی۔
مصنف Rubab Shakeel161K بار پڑھا

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوش خبری سنا دی۔
حمیرا بانو کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ کو ڈراموں میں خصوصاً ماں کے کرداروں کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔
حمیرا بانو نے حال ہی میں ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی خوب داد سمیٹی، وہ جلد نئے ڈرامے میں محمد احمد اور فہد شیخ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبر دی ہے۔
بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید


