اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے ایسے لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کریں گی جن انہوں نے اپنے متعلقہ کیریئر میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ 
اداکارہ نے پاپارازی سے بات کرتے ہوئے ان متعدد شخصیات کو جواب دیا جنہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ان پر تبصرے کیے تھے۔
کنگنا نے کہا کہ میں ہر روز ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں، چاہے وہ سونو سود ہوں، جو کہتے ہیں کہ مجھے تمیز سیکھنی چاہیے۔ راکھی ساونت جیسے لوگ، جو میرے کردار کے بارے میں ہر طرح کے فحش تبصرے کرتے ہیں اور تاپسی پنوں جو میرے والدین، میری پرورش اور میرے پس منظر کی توہین کرتی رہتی ہیں۔