Entertainment
ایسے لوگوں کی تنقید برداشت نہیں جو کیریئر میں کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے: کنگنا رناوت
اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے ایسے لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کریں گی جن انہوں نے اپنے متعلقہ کیریئر میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔
مصنف Moin Uddin176K بار پڑھا

اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے ایسے لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کریں گی جن انہوں نے اپنے متعلقہ کیریئر میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔
اداکارہ نے پاپارازی سے بات کرتے ہوئے ان متعدد شخصیات کو جواب دیا جنہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ان پر تبصرے کیے تھے۔
کنگنا نے کہا کہ میں ہر روز ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں، چاہے وہ سونو سود ہوں، جو کہتے ہیں کہ مجھے تمیز سیکھنی چاہیے۔ راکھی ساونت جیسے لوگ، جو میرے کردار کے بارے میں ہر طرح کے فحش تبصرے کرتے ہیں اور تاپسی پنوں جو میرے والدین، میری پرورش اور میرے پس منظر کی توہین کرتی رہتی ہیں۔
تاپسی نے والدین، تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردیں، کنگنا رناوت


