Entertainment
بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کی اقلیتوں کے حق میں آواز، مودی حکومت پر تنقید
بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے ایک تقریب میں گیت کے ذریعے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھا دی۔
مصنف Rubab Shakeel87K بار پڑھا

بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے ایک تقریب میں گیت کے ذریعے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھا دی۔
نیہا سنگھ راٹھور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا جاتا ہے، انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔
تقریب میں کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے اور نیہا سنگھ راٹھور ان کے ہمراہ کھڑی نظر آئیں۔



