Entertainment
کرینہ کپور نے حاملہ ہونے کی افواہوں کو ہنس کر ٹال دیا
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے جم سے باہر نکلتے ہوئے اپنی ایک وائرل ویڈیو کے بعد حاملہ ہونے کی افواہوں کو ہنس کر ٹال دیا، کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ وہ امید سے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada161K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے جم سے باہر نکلتے ہوئے اپنی ایک وائرل ویڈیو کے بعد حاملہ ہونے کی افواہوں کو ہنس کر ٹال دیا، کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ وہ امید سے ہیں۔
اداکارہ کی ٹیم اور سیف علی خان کی ہمشیرہ صبا پٹودی کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کے بعد اب کرینہ نے خود بھی سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کا جواب دیا ہے۔
کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک ایسے شخص کی تصویر شیئر کی جو اپنا پھولا ہوا پیٹ دکھا رہا ہے، جس کے پس منظر میں فلم ہم آپ کے ہیں کون کا گانا 'چاکلیٹ لائم جوس' چل رہا تھا۔
صبا پٹودی نے کرینہ کے امید سے ہونے کی افواہوں کی تردید کر دی
کرینہ کپور کے وزن میں اضافہ، تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہیں


