بالی ووڈ کے معروف گلوکار شانتانو مکھرجی جو شان کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ رادھیکا مکھرجی نے ممبئی میں تین لگژری فلیٹس خرید لیے۔ ان فلیٹس کی مجموعی قیمت 47.64 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق یہ اپارٹمنٹس باندرہ ویسٹ کی ٹرنر روڈ پر واقع پالمیرا پروجیکٹ کی بلند منزلوں پر موجود ہیں اور ان کا مجموعی رقبہ 6,267.87 مربع فٹ ہے جس میں 9 کار پارکنگز بھی شامل ہیں جبکہ ہر فلیٹ کی قیمت 15.88 کروڑ روپے ہے۔
اس خریداری پر مجموعی طور پر 2.70 کروڑ روپے اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی، جبکہ رجسٹریشن 20 اگست 2026 کو ہوئی۔ 54 سالہ شان اور رادھیکا نے تین الگ الگ اپارٹمنٹس کو ملا کر ایک نیا رہائشی یونٹ بنایا ہے، جس کی رجسٹریشن بھی 20 اگست کو مکمل ہوئی۔