Entertainment
صبا پٹودی نے کرینہ کے امید سے ہونے کی افواہوں کی تردید کر دی
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی ہمشیرہ صبا پٹودی نے اپنی بھابھی کرینہ کپور کی امید سے ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کیمرے کے غلط اینگل کی وجہ سے ہوا اور یوں لگا کہ وہ امید سے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada153K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی ہمشیرہ صبا پٹودی نے اپنی بھابھی کرینہ کپور کی امید سے ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کیمرے کے غلط اینگل کی وجہ سے ہوا اور یوں لگا کہ وہ امید سے ہیں۔
حال ہی میں کرینہ کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس میں وہ چلتے ہوئے نظر آئیں اور ان کا پیٹ قدرے نمایاں دکھائی دیا۔ اس ویڈیو کے بعد ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
ہفتے کے روز صبا پٹودی نے انسٹاگرام پر کرینہ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چند روز قبل جم کے باہر نظر آئیں۔
کرینہ کپور کے وزن میں اضافہ، تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہیں


