Entertainment
اسٹنٹ مین کو دل کا دورہ، سلمان خان کو مشکل سین خود کرنا پڑیں گے
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی ڈبل (اسٹنٹ مین) کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے باعث اب وہ ایکشن سین نہیں کر سکیں گے اور اب سلو بھائی کو خود ہی مشکل سین کرنا پڑیں گے۔
مصنف Hassan Shabbar79K بار پڑھا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی ڈبل (اسٹنٹ مین) کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے باعث اب وہ ایکشن سین نہیں کر سکیں گے اور اب سلو بھائی کو خود ہی مشکل سین کرنا پڑیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم جسے عارضی طور پر SVC63 کا نام دیا گیا ہے کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے باڈی ڈبل (ان کی جگہ ایکشن مناظر کرنے والے اداکار) کو شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرنے والے شخص کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بارے میں بعد میں پتہ چلا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ کچھ وقت کے لیے ایکشن مناظر کی شوٹنگ نہیں کر سکیں گے۔
سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازی پر برہم، ویڈیوز وائرل


