بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے وزن میں اضافہ دیکھ کر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلانا شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 45 سالہ کرینہ کپور کی جِم کے باہر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مداحوں نے ان کے بڑھے ہوئے وزن کو نوٹ کیا اور ان کے تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
یہ افواہیں اس قدر پھیلیں کہ اداکارہ کے ذرائع کو وضاحت دینا پڑ گئی۔