بالی ووڈ اداکار ارجن کپور جو مداحوں اور پاپارازی کے ساتھ بے تکلف گفتگو کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک مداح پر اس وقت ناراض نظر آئے جب اس نے ان کی اجازت کے بغیر تصویر کھینچنے کے بجائے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ارجن کپور اپنی گاڑی کے اندر بیٹھے نظر آ رہے ہیں اس دوران ایک مداح ان کے پاس آتا ہے اور تصویر لینے کی درخواست کرتا ہے۔
ارجن بظاہر تصویر کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں۔ یہ مداح کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حوالے سے معروف ہے، اس نے ارجن کے ساتھ تصویر لینے کے بجائے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔