معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر بھارتی موسیقی پر مغرب کے اثرات پر شرمندگی محسو س کرنے لگے ہیں، نئی نسل پوچھنے لگی ہے’یہ گانے کا کیا چکر ہے؟‘
1994ء کی مشہور فلم 1942، اے لو اسٹوری کی دوبارہ ریلیز کے موقع پر جاوید اختر نے مغربی موسیقی کے بدلتے منظر نامے اور مغربی ثقافت کے اثرات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافت اور سینما کے اثرات کے باعث نئی نسل بھارتی فلمی گانوںکی روایتی موجودگی غیر حقیقی محسوس کرتی ہے، جو باعث شرمندگی ہے۔