بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ اپنے پہلے بولڈ سین پر رضامندی زویا اختر کے اصرار کے بعد ظاہر کی تھی۔
فلم کی ہدایت کار زویا اختر نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب میں نے کترینہ کیف سے ملاقات کی تو اداکارہ نے اس سے قبل کسی فلم میں اس طرح کا سین نہیں کیا تھا۔
زویا اختر کے مطابق کترینہ کیف نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ سین کہانی کے لیے ضروری ہے، جس کے بعد کترینہ نے اسے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔