پاکستانی اداکارہ اور اسٹیج پرفارمر خوشبو خان نے اداکار ارباز خان کے ساتھ محبت اور شادی سے قبل زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
خوشبو خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ارباز خان نے سب سے پہلے مجھ سے محبت کا اظہار کیا اور مری کے ہوٹل میں شادی کی پیشکش کی۔
اداکارہ کے مطابق میں نے ارباز خان کے اہلِ خانہ کو شادی کے لیے راضی کرنے پر زور دیا، ارباز خان کے اہلِ خانہ ہماری محبت سے واقف تھے اور ان کی بہنیں اور بھابھیاں بھی مجھ سے ملاقات کرتی تھیں۔