پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی سچی محبت اور اس سے جڑے ایک افسوس ناک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔
فریال گوہر نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ میں اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کر چکی تھی، جو فلسطینی شہری اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ تھے۔
اداکارہ کے مطابق ایک مرتبہ میرے منگیتر جس طیارے کو اڑا رہے تھے، دورانِ پرواز وہ طیارہ ریت کے شدید طوفان میں پھنس گیا، طیارے میں ایندھن بھی اتنا نہیں تھا کہ باحفاظت لینڈنگ کی جا سکے، ایسے میں میرے منگیتر نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں لے جا کر وہاں محفوظ کیا اور دروازہ سیل کر دیا۔