پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ایک ویڈیو سامنے آنے پر پھر خبروں میں آ گئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا اپنی گھریلو ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتِ حال کشیدہ ہو جاتی ہے اور مبینہ طور پر ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔
دوسری جانب میرا کی گھریلو ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔