پاکستان کے سینئر اداکار، ہدایت کار اور تھیٹر کے معروف فنکار عثمان پیرزادہ نے اپنی زندگی پر بننے والی ممکنہ بائیوپک اور زیرِ تحریر سوانح عمری سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔
عثمان پیرزادہ حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے اور مستقبل میں بائیوپک بنائے جانے کے امکان پر گفتگو کی۔
اپنی زندگی پر فلم بننے کی صورت میں اس کے عنوان سے متعلق سوال کے جواب میں عثمان پیرزادہ نے کہا کہ سب سے پہلے تو میری بائیوپک سنسر ہو جائے گی۔