Entertainment
شلپا شیٹی کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا: راج کندرا
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی کاروباری شخصیت راج کندرا نے جیل میں قیام کے دوران اپنی اہلیہ سے متعلق گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ اور خاندان کے بغیر زندگی
مصنف Rubab Shakeel121K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی کاروباری شخصیت راج کندرا نے جیل میں قیام کے دوران اپنی اہلیہ سے متعلق گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ اور خاندان کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
راج کندرا نے حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو میں ماضی کی ایک تکلیف دہ یاد کا ذکر کیا اور بتایا کہ جیل کے دوران ایک خبر نے مجھے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تھا۔
راج کندرا کے مطابق مجھے میڈیا کے ذریعے یہ خبر ملی کہ شلپا شیٹی مجھے چھوڑ رہی ہیں اور دونوں میں طلاق ہونے والی ہے، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ محض ایک افواہ تھی، تاہم اس خبر نے مجھے پوری رات سونے نہیں دیا۔
فراڈ کیس: شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی مشکلات میں اضافہ


