Entertainment
گووندا اور سنیتا آہوجا کا تنازع، کشمیرا شاہ کی مبہم پوسٹ سامنے آگئی
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازع کے دوران کشمیرا شاہ نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو محبت، شادی اور بے وفائی کے موضوع پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada102K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازع کے دوران کشمیرا شاہ نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو محبت، شادی اور بے وفائی کے موضوع پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔
گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ اور اداکارہ کشمیرا نے آسمان میں دل کی شکل کے بادلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ’’سچی محبت‘‘ اب بھی قائم ہے؟
کشمیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ تو کیا سچی محبت ایسی ہوتی ہے؟ کیا اس کا واقعی کوئی وجود ہے؟ کیا کوئی کسی سے اتنی محبت کرتا ہے کہ اس کے لیے یہ سب خرچ کرے اور اپنے محبوب کو خاص محسوس کروائے؟



