Entertainment
عالمی جنگوں کے باعث تیمور اور جے خوفزدہ ہیں: سیف علی خان کا انکشاف
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں اور کشیدہ صورتِ حال کے باعث ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جے خوفزدہ رہتے ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel174K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں اور کشیدہ صورتِ حال کے باعث ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جے خوفزدہ رہتے ہیں۔
56 سالہ سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دنیا میں جاری بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
این ڈی ٹی وی کے پروگرام کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے علاقے اُڑی کے دورے کے دوران سیف علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بچے دنیا میں جاری متعدد جنگوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور موجودہ صورتِ حال سے خوفزدہ بھی ہیں۔
سیف علی خان کے خوبصورت روبی ڈائمنڈ بروچ کی قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے


