ح* نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، شوہر زین حامد نے تصدیق کردی
+ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوگئی۔ ان کے شوہر زین حامد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

+ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوگئی۔ ان کے شوہر زین حامد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات اور زندگی کے بارے میں مختلف ترجیحات کے باعث رشتہ ختم ہوا۔نمرہ خان نے جون 2026 میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔تاہم کچھ عرصے بعد نمرہ خان کے والد کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد اداکارہ کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ اس دوران نمرہ خان نے مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، جبکہ بعد میں انہوں نے بری نظر سے بچنے کے لیے شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سے چھپا دی تھیں۔ اب زین حامد نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ **انہوں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو ذاتی اختلافات اور زندگی کے بارے میں مختلف ترجیحات کی وجہ سے طلاق دی۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی کسی پر الزام لگانے کا ارادہ نہیں رکھا اور وہ مردوں اور خواتین دونوں کی یکساں بنیاد پر عزت کرتے ہیں۔



