- نور بخاری کا سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی اور زندگی کے تجربات پر اظہارِ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) سابق اداکارہ نور بخاری نے شوبز سے کنارہ کشی اور اسلام کی جانب رجوع کے بعد بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔ تین دہائیوں پر محیط فنی سفر رکھنے والی نور بخاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) سابق اداکارہ نور بخاری نے شوبز سے کنارہ کشی اور اسلام کی جانب رجوع کے بعد بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔ تین دہائیوں پر محیط فنی سفر رکھنے والی نور بخاری نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی، سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی اور ماضی کے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق پر گفتگو کی۔ ایک انٹرویو میں نور بخاری نے بتایا کہ عون چوہدری سے ان کی شادی کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی تقدیر میں لکھا ہوا تھا۔نور بخاری کے مطابق دونوں کے درمیان محبت موجود تھی اور شاید یہی وجہ تھی کہ وقت گزرنے کے بعد وہ دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ عون چوہدری سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور یہ رشتہ دوبارہ قائم ہونے میں اس پہلو نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سابق اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے عون چوہدری کے دل میں بھی یہ خیال ڈالا اور یوں دونوں نے اپنی زندگی کو دوبارہ ایک ساتھ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔نور بخاری نے بتایا کہ اب وہ اور عون چوہدری چار بچوں کے والدین ہیں اور اپنی زندگی میں خوش ہیں۔ ان کے مطابق زندگی کے مختلف تجربات نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور انہیں یقین ہے کہ انسان کی زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے، اس میں اللہ تعالیٰ کی حکمت شامل ہوتی ہے۔



