Entertainment
اشتہار کے تنازع پر شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹسز جاری
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الائچی کی مصنوعہ کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پیش ہونے پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر
مصنف Abdullah113K بار پڑھا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الائچی کی مصنوعہ کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پیش ہونے پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔
ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت یہ اشتہار بظاہر الائچی کا لگتا ہے لیکن یہ مہاراشٹر میں ممنوعہ پان مسالہ کی تشہیر کرتا ہے۔
تینوں اداکاروں کو 15 دنوں کے اندر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



