Entertainment
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کا مقدمہ درج
ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کرلیا گیا۔
مصنف Rubab Shakeel182K بار پڑھا

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ قتل، اقدام قتل اور اعانتِ جرم کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے موبائل فون پر کاشف نامی شخص کی کال آئی، جس کے بعد وہ اپنے بھائی اور بہن کے ہمراہ گھر سے باہر گئی، کچھ دیر بعد اہلخانہ کو اطلاع ملی کہ عائشہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔



