پاکستانی راک اسٹار علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھر پور پذیرائی۔ معروف امریکی خبر رساں ادارے نے علی ظفر کی فنی سفر پر خصوصی رپورٹ نشر کی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اگست2026ء) پاکستان کے معروف سپر اسٹار علی ظفر نے ایک بار پھر پاکستانی موسیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کراتے ہوئے امریکا کے معروف نیوز پلیٹ فارم اے بی سی نیوز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اگست2026ء) پاکستان کے معروف سپر اسٹار علی ظفر نے ایک بار پھر پاکستانی موسیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کراتے ہوئے امریکا کے معروف نیوز پلیٹ فارم اے بی سی نیوز پر خصوصی شرکت کی۔
اے بی سی نیوز پر گفتگو کے دوران علی ظفر نے اپنے موسیقی کے سفر، بین الاقوامی منصوبوں اور فنّی کیریئر کے بارے میں بات کی، جبکہ اپنے مقبول گانے ”سجنا دور“ کی پرفارمنس بھی پیش کی۔ ان کی اس خصوصی شرکت نے پاکستانی موسیقی کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور ملک کے باصلاحیت فنکاروں کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔



