Entertainment
اپنی حد میں رہیں، گووندا نے اہلیہ سنیتا کو خبردار کردیا
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا آہوجا کے اپنے بارے میں شوگر ڈیڈی والے طنزیہ تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کردیا اور کہا کہ وہ اپنی حد میں رہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada197K بار پڑھا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا آہوجا کے اپنے بارے میں شوگر ڈیڈی والے طنزیہ تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کردیا اور کہا کہ وہ اپنی حد میں رہیں۔
واضح رہے کہ 63 سالہ گووندا حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک نوجوان اداکارہ کے ساتھ نظر آئے، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر انکے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ لڑکی ان کی گرل فرینڈ ہیں۔
گووندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے اس ویڈیو پر اپنے دوٹوک ردعمل میں گووندا کو شوگر ڈیڈی قرار دیا۔
’آپ کا شوگر ڈیڈی بہت امیر ہے، لباس تو اچھا پہنو‘، سنیتا آہوجا کا گووندا کی گرل فرینڈ پر طنز
گووندا ڈیٹنگ افواہوں کی زد میں، کومل رانی کون ہیں؟


