پاکستانی نژاد برطانوی سوپرانو اور صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو موسیقی اور پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز سے نوازنے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ 
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے 2026 کے سول ایوارڈز کی فہرست کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے سول اعزازات کے لیے منتخب شخصیات کے نام یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے۔
سائرہ پیٹر لندن کے تاریخی ’’رائل البرٹ ‘‘ ہال میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی