Entertainment
ناپا اکیڈمی میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگوں کی بارش
کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔
مصنف اختر علی اختر68K بار پڑھا

کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ملک کے مختلف صوبوں اور خطوں کے لوک گیتوں اور روایتی رقص کے ذریعے قومی یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ وفاقی سیکریٹری ثقافت اسد رحمٰن گیلانی مہمانِ اعزاز تھے۔



