Entertainment
رجب بٹ نے سالگرہ پر مبینہ طور پر سابق اہلیہ کو ہتک عزت اور بیٹے کی کسٹڈی کا نوٹس بھجوا دیا
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس اور بیٹے کی کسٹڈی سے متعلق نوٹس بھجوا دیا۔
مصنف Rubab Shakeel96K بار پڑھا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس اور بیٹے کی کسٹڈی سے متعلق نوٹس بھجوا دیا۔
اس بات کا انکشاف ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ کے حالیہ وی لاگ میں کیا، جس میں دونوں کو ایمان کی سالگرہ کے تحائف کھولتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں ایمان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے مزید بھی ’پیارے تحفے‘ موصول ہوئے ہیں، جن میں ایک ہتکِ عزت کا نوٹس اور ایک بیٹے کیوان کی کسٹڈی سے متعلق نوٹس شامل ہے۔
طلاق کا عمل جاری ہے، بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کروں گا: رجب بٹ 


