پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس اور بیٹے کی کسٹڈی سے متعلق نوٹس بھجوا دیا۔
اس بات کا انکشاف ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ کے حالیہ وی لاگ میں کیا، جس میں دونوں کو ایمان کی سالگرہ کے تحائف کھولتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں ایمان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے مزید بھی ’پیارے تحفے‘ موصول ہوئے ہیں، جن میں ایک ہتکِ عزت کا نوٹس اور ایک بیٹے کیوان کی کسٹڈی سے متعلق نوٹس شامل ہے۔