ٹی وی اداکارہ خالدہ ریاست کی 30ویں برسی 26اگست کو منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی 30ویں برسی26اگست کو منائی جائے گی۔خالدہ ریاست یکم جنوری 1953میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔خا لدہ ریاست نے اپنے کرئیر کا آغاز 70 کی د

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی 30ویں برسی26اگست کو منائی جائے گی۔خالدہ ریاست یکم جنوری 1953میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔خا لدہ ریاست نے اپنے کرئیر کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل نامدار سے کیا جس میں ان کے ہمراہ اداکار شکیل نے اہم کردار ادا کیا لیکن انہیں مقبولیت معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل بندش سے ملی ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں کھویا ہوا آدمی، دھوپ دیوار، سلورجوبلی، تعبیر ، پناہ ، بندش ، ہاف پلیٹ اور پڑوسی شامل ہیں۔خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا، خالدہ ریاست کی آخری ڈرامہ سیریل پڑوسی تھی جس کے بعد انہوں نے فنی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔لوگوں کو خوشیاں دینے والی یہ باصلاحیت اداکار کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے 26اگست 1996 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔



