جشن آزادی کو تجدید عہد کے ساتھ منایا جائے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2026ء) پاکستان کا 79 واں جشن آزادی کے موقع پر معروف فلم پروڈیوسر اداکار صمد عارض نے کہا کہ اس آزادی اور نعمتوں پر دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرنے کا وقت ہے اس کو جشن کو تجدید عہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2026ء) پاکستان کا 79 واں جشن آزادی کے موقع پر معروف فلم پروڈیوسر اداکار صمد عارض نے کہا کہ اس آزادی اور نعمتوں پر دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرنے کا وقت ہے اس کو جشن کو تجدید عہد کے ساتھ منایا جائے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی خصوصی کاوشوں سے پاکستان کی منفرد اہمیت کو دنیا بھر میں منوایا ہے پوری قوم کو فخر محسوس ہو رہا ہے ہمیی تجدید عہد کرنا چاہیے کہ آنے والے وقت میں ہم اس ملک کو خوب سے خوب تر بنائیں گے اور اس ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے بڑی سے بڑی قربانی بھی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ صمد عارض نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک آزاد ملک میں پیدا ہوئے اور اپنی مرضی سے یہاں رہتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اس ہرے اور سفید رنگ کے جھنڈے کی محبت میں ایک رہیں گے جشن آزادی پاکستانیوں کی زندگی میں ایک ایسا دن ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے ہم ایک آزاد قوم ہیں، میرے خیال میں اگر کسی نے آزادی کی قیمت دیکھنا ہو یا آزادی کا مطلب اور مفہوم سمجھنا ہو تو ان قوموں کی طرف دیکھے جو غلامی کی زندگی گزار رہی ہیں ،کس طرح انہیں مسائل کا سامنا ہے۔ ان کی بے توقیری ہو رہی ہے۔ ان کی کوئی آواز نہیں اگرچہ آج ہمیں بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے مگر اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ہیں اپنی بات کر سکتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے ہم اس کے وارث ہیں یہ گلیاں ، سڑکیں جب ہم دیکھتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ہیں اور یہ جو اپنے پن کا تصور ہوتا ہے یہ انسان کے وقار اور اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔



