Entertainment
بھکاریوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کریں: نمرہ خان کا لڑکیوں کے والدین کو مشورہ
دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد معروف اداکارہ نمرہ خان نے لڑکیوں کے والدین کو بھکاریوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مصنف Wajiha Naz100K بار پڑھا

دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد معروف اداکارہ نمرہ خان نے لڑکیوں کے والدین کو بھکاریوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
نمرہ خان ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کئی برس سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ کئی بڑے واقعات کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں، جن میں ایک ہولناک ٹریفک حادثہ اور پہلی شادی میں مبینہ گھریلو تشدد بھی شامل ہے۔
حال ہی میں انہوں نے دوسری شادی کی اور اپنی خوشی دنیا کے ساتھ شیئر کی، تاہم یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔
خودپسند افراد کو ’غلام‘ کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے شادی کرتے ہیں: نمرہ خان


