فلٹر لگانے پر بچے مجھ سے لڑتے ہیں، چپکے سے دوبارہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہوں، جویریہ سعود
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے تصاویر پر فلٹر استعمال کرنے پر ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں اور انہیں فلٹر لگانے سے منع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے تصاویر پر فلٹر استعمال کرنے پر ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں اور انہیں فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔جویریہ سعود نے حالیہ انٹرویو میں شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی ووڈ اداکاراؤں کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول سمیت دیگر فنکاراؤں سے متاثر ہیں اور ان جیسا دکھنے کے لیے اپنے چہرے اور شخصیت پر خاص توجہ دیتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود بھی بعض اوقات تصاویر پر فلٹر استعمال کرتی ہیں، تاہم ان کے بچے اس بات کو پسند نہیں کرتے۔جویریہ سعود کے مطابق جب وہ اپنی تصاویر پر فلٹر لگاتی ہیں تو بچے ان سے لڑتے ہیں اور فلٹر استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے سوال کرتے ہیں کہ ’’آپ اللہ کی تخلیق سے مطمئن نہیں آپ فلٹر کیوں لگاتی ہیں ‘‘انہوں نے مزید بتایا کہ بچے ان کے موبائل فون سے فلٹر کی ایپلی کیشن بھی حذف کردیتے ہیں، تاہم وہ مزاحاً کہتی ہیں کہ وہ چھپ کر دوبارہ وہی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں کا یہ ردعمل ان کے لیے دلچسپ بھی ہے اور وہ ان کی باتوں سے محظوظ ہوتی ہیں۔



