رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 18 اگست کی تاریخ مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) سیشن کورٹ لاہور میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف استغاثہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے 18اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) سیشن کورٹ لاہور میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف استغاثہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے 18اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے اٹھارہ اگست کی تاریخ مقرر کردی، جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مقدمے کے چالان میں ملزمان کی تفتیش درست انداز میں نہیں کی، استغاثہ نے عدالت سے معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لینے اور کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا کی، عدالت نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان کو فردِ جرم کے لیے 18اگست کو طلب کرلیا۔



