Entertainment
نازیہ حسن کی برسی( کل)منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان کی مایہ نازپوپ گلوکارہ نازیہ حسن کی26 ویں برسی کل13 اگست بروز جمعرات کومنائی جائیگی۔ نازیہ حسن نے اپنے فنی کیرئیر کاآغاز پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام س
مصنف UrduPoint84K بار پڑھا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان کی مایہ نازپوپ گلوکارہ نازیہ حسن کی26 ویں برسی کل13 اگست بروز جمعرات کومنائی جائیگی۔ نازیہ حسن نے اپنے فنی کیرئیر کاآغاز پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام سنگ سنگ چلیں سے کیا۔عالمی سطح پر نازیہ حسن کو بھارتی موسیقار بدوکی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایا۔اس نغمے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔وہ13 اگست2000 کو لندن میں وفات پا گئیں تھیں۔



