Entertainment
بھارت: رانچی میں طلبہ پر پولیس تشدد، پرکاش راج نے سوال اٹھا دیا
بھارتی اداکار پرکاش راج نے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel125K بار پڑھا

بھارتی اداکار پرکاش راج نے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (JPSC) اور جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (JSSC) کے امیدوار جھارکھنڈ اسمبلی کی جانب مارچ کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تیسری مرتبہ لاٹھی چارج کیا۔
پولیس کارروائی کے باوجود احتجاج کرنے والے طلبہ پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہیں ہوئے اور اسمبلی کے باہر اپنا احتجاج جاری رکھا۔
پرکاش راج کو مودی سے پنگا پڑگیا مہنگا 


