پاکستانی معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اپنے تفتیشی افسر کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے وی لاگز میں ایسا مواد نہیں جو بچوں کو نقصان پہنچائے یا ان پر منفی اثرات مرتب کرے۔
ڈکی بھائی کا شمار ان یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اسٹریمنگ، روسٹنگ اور فیملی وی لاگز کے ذریعے اپنی شناخت بنائی، انہیں اُس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب بدنامِ زمانہ بیٹنگ ایپس کیس میں انہیں 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
ڈکی بھائی کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران میرے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا، شدید قانونی جنگ اور میڈیا ٹرائل کے بعد مجھے 3 ماہ بعد ضمانت ملی اور کیس کے تفتیشی افسران کو بھی معطل کر دیا گیا۔