Entertainment
زندگی میں پریشانی کے باوجود کامیڈی فلم کی شوٹنگ کرنا پڑتی تھی: کریتی سینن
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے ذہنی اور جذباتی صحت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں اور اس بات کو سمجھیں کہ ذہن کی دیکھ بھال بھی جسمانی صحت کی طرح ضروری ہے۔
مصنف Rubab Shakeel171K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے ذہنی اور جذباتی صحت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں اور اس بات کو سمجھیں کہ ذہن کی دیکھ بھال بھی جسمانی صحت کی طرح ضروری ہے۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے بتایا کہ فلموں ’می می‘ اور ’دو پتی‘ نے اداکاری اور جذبات کے حوالے سے سوچنے کے انداز کو بدل دیا۔
کریتی سینن نے کہا کہ ’می می‘ اور ’دو پتی‘ سے قبل میں سمجھتی تھی کہ میرے کردار حقیقی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے، تاہم ان دونوں فلموں نے مجھے احساس دلایا کہ اگرچہ انسان خود کو متاثر نہ ہونے کا یقین دلاتا ہے، لیکن کردار لاشعوری طور پر اپنا اثر ضرور چھوڑتے ہیں۔
کریتی سینن کی سائیکو کردار ادا کرنے کی خواہش


