بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے ذہنی اور جذباتی صحت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں اور اس بات کو سمجھیں کہ ذہن کی دیکھ بھال بھی جسمانی صحت کی طرح ضروری ہے۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے بتایا کہ فلموں ’می می‘ اور ’دو پتی‘ نے اداکاری اور جذبات کے حوالے سے سوچنے کے انداز کو بدل دیا۔
کریتی سینن نے کہا کہ ’می می‘ اور ’دو پتی‘ سے قبل میں سمجھتی تھی کہ میرے کردار حقیقی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے، تاہم ان دونوں فلموں نے مجھے  احساس دلایا کہ اگرچہ انسان خود کو متاثر نہ ہونے کا یقین دلاتا ہے، لیکن کردار لاشعوری طور پر اپنا اثر ضرور چھوڑتے ہیں۔