Entertainment
حمل و زچگی کے بعد ڈپریشن و پریگننسی بلوز حقیقی مسائل ہیں: روبینہ اشرف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمل اور زچگی کے بعد ڈپریشن اور پریگننسی بلوز حقیقی مسائل ہیں۔
مصنف Wajiha Naz190K بار پڑھا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمل اور زچگی کے بعد ڈپریشن اور پریگننسی بلوز حقیقی مسائل ہیں۔
حال ہی میں روبینہ اشرف نے نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے خواتین میں حمل کے بعد ہونے والے پوسٹ پارٹم ڈپریشن پر کھل کر بات کی۔
اس موقع پر روبینہ اشرف نے کہا کہ معاشرے اور سماجی نظام کے طور پر ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ حمل و زچگی کے بعد کا عرصہ اور پریگننسی بلوز حقیقی مسائل ہیں۔
’پوسٹ پارٹم ڈپریشن‘ کیا ہے؟ جانیے وجوہات اور علاج 


