بھارتی اداکار ارجن کپور اور اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ بالی کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تہوار کے موقع پر صاحبہ بالی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی۔
تصویر میں دونوں نے اپنے سر ڈھانپ رکھے تھے، صاحبہ نے تصویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں نے ارجن کا آدھا پرشاد بھی کھا لیا، ساتھ ہی تہوار کی مبارک باد بھی دی۔