بھائی کی شادی اچانک ہونے کے باعث اس میں شریک نہ ہوسکیں، صباء علی ،سوہا علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہنوں صبا اور سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی امریتا سنگھ سے شادی میں اس لئے شریک نہیں ہو سکی تھیں کیونکہ ش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہنوں صبا اور سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی امریتا سنگھ سے شادی میں اس لئے شریک نہیں ہو سکی تھیں کیونکہ شادی اچانک اور آخری وقت میں ہوئی تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹودی خاندان کی دونوں بہنوں نے حالیہ گفتگو کے دوران بتایا کہ جب سیف علی خان نے امریتا سنگھ سے شادی کی تو ہم دونوں اسکول میں زیرِ تعلیم تھیں۔ صبا علی خان نے بتایا کہ مجھے اسکول کے پرنسپل کے دفتر میں والدین کی جانب سے فون موصول ہوا اور کہا گیا کہ اس بارے میں کسی کو کچھ نہ بتائیں، اس وقت اخبارات میں بھی شادی کی خبر آ چکی تھی، اس لیے مجھے خود بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ خبر کتنی درست ہے۔سوہا علی خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ میں اس وقت بہت کم عمر تھی، اپنی فرانسیسی زبان کی ٹیچر سے بھائی کی شادی کے بارے میں معلوم ہوا تھا اور یہ ایک آخری وقت میں ہونے والی شادی تھی۔



