سنجے کپور جائیداد تنازع، بھارتی سپریم کورٹ نے فریقین کو مصالحت کا آخری موقع دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) بھارتی سپریم کورٹ نے اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر آنجہانی صنعت کار سنجے کپور کے خاندانی ٹرسٹ تنازع میں فریقین کو مصالحت کا آخری موقع دے دیا ۔بھارتی میڈ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) بھارتی سپریم کورٹ نے اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر آنجہانی صنعت کار سنجے کپور کے خاندانی ٹرسٹ تنازع میں فریقین کو مصالحت کا آخری موقع دے دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سنجے کپور کی والدہ رانی کپور اور اہلیہ پریا کپور کے درمیان جاری جائیداد اور خاندانی ٹرسٹ کے معاملے پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مصالحتی عمل 2 نومبر تک جاری رکھا جائے گا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں مصالحتی کوششیں تسلی بخش انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ قانونی جنگ سے پہلے باہمی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں ۔سماعت کے دوران بھارتی جج پردی والا نے کہا کہ اگر مصالحت ناکام ہوتی ہے تو دونوں فریق قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں لیکن عدالت چاہتی ہے کہ نوبت یہاں تک نہ پہنچے ۔سپریم کورٹ نے امید ظاہر کی کہ سنجے کپور کے خاندان کا یہ تنازع خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔



