بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو ڈپریشن سے بچانے کیلئے شوہر محبت اور وقت دیں، روبینہ اشرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو ڈپریشن سے بچانے کیلئے شوہر محبت اور وقت دیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو ڈپریشن سے بچانے کیلئے شوہر محبت اور وقت دیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا کہ ماضی میں معاشرے میں حمل اور زچگی کے بعد ہونے والی ذہنی کیفیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ بچے کو جنم دینا ہر عورت کی ذمہ داری ہے، چاہے وہ اس مرحلے سے کس قدر مشکل حالات میں گزر رہی ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ حمل کے دوران عورت کی جلد، جسم اور مجموعی جسمانی کیفیت میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں جس کے باعث وہ خوشی کے ساتھ ساتھ شدید بے چینی اور ذہنی دبائو کا بھی شکار ہو سکتی ہے۔ اگر اس دوران خاتون کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ شدید ڈپریشن میں جا سکتی ہے۔روبینہ اشرف نے کہا کہ حمل سے لے کر زچگی کے بعد تک شوہر کی محبت، تعاون اور ہمدردی عورت کیلئے بے حد ضروری ہوتی ہے، کیونکہ اس مرحلے میں متعدد ذمہ داریوں کو سنبھالنا اس کے لیے انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔



