لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری18اگست کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیلیٰ زبیری18اگست1957کو پیدا ہوئیں ۔ ٹی وی کی دنیامیں آنے سے پہلے انہوں نے ریڈیو پر بھی کام کیا ۔ان کی وجہ شہرت پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر ان کے پرفارم کیے گئے کئی ڈرامے ہیں ۔ ان کا یادگار ڈرامہ راول جگنی تھا ، جو پنجاب کی لوک رومانوی داستان پر مبنی تھا ۔