بیٹی کے کینسر کے علاج کے دوران خود کو اکثر بے بس محسوس کیا، راکیش روشن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار راکیش روشن نے کہا ہے کہ بیٹی سنینا روشن کے کینسر کے علاج کے دوران خود کو اکثر بے بس محسوس کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 76 سالہ ر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار راکیش روشن نے کہا ہے کہ بیٹی سنینا روشن کے کینسر کے علاج کے دوران خود کو اکثر بے بس محسوس کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 76 سالہ راکیش روشن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں بیٹی کی بیماری کے دوران کئی مرتبہ خاموشی سے اس کی صحت کیلئے دعا کرتا تھا اور بعض اوقات میری آنکھوں میں آنسو بھی آ جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں سنینا سے ملنے جاتا تو اپنے جذبات چھپا کر مسکراتا اور اسے حوصلہ دیتا تھا تاکہ وہ خود کو مضبوط محسوس کرے۔گفتگو کے دوران سنینا نے اپنے والد کی مضبوط شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی مشکلات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ اپنے والد سے ملا۔سنینا نے بتایا کہ جب راکیش روشن خود کینسر میں مبتلا ہوئے تو میں نے بھی والد کے سامنے خود کو بہادر اور خوش ظاہر کیا، تاہم اپنے کمرے میں جاکر میں بہت روتی تھی۔ سنینا نے انکشاف کیا کہ بعض اوقات میں اپنے کمرے میں آئینے کے سامنے جاکر خود ہنستی تھی تاکہ اپنے والد کے سامنے دوبارہ مسکراتے ہوئے جا سکوں اور انہیں حوصلہ دے سکوں، یہ بات میں نے اس سے پہلے کبھی اپنے والد کو نہیں بتائی تھی۔سنینا روشن نے بعد ازاں ایک بحالی مرکز میں 28 دن گزارے، جس کے بعد ان کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوئی۔



