راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی52ویںسالگرہ 11 اگست کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ حدیقہ کیانی اردو ،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیںوہ 11 اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میںریلیز ہوا ۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔