پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے معاشرے میں مردوں اور خواتین کے لیے قائم مختلف پیمانوں پر اہم سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جن خوبیوں کو مردوں میں غیر معمولی سمجھ کر سراہا جاتا ہے، وہی خوبیاں خواتین میں موجود ہوں تو اکثر انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
ثانیہ سعید نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ  اگر کسی مرد کو فرشتہ قرار دے دیا جائے تو اس کے معمول کے اچھے رویے کو عام کرنے کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے۔